Author Details

پنجاب میں تعلیمی ادارے بند، دفعہ 144 نافذ،پنجاب حکومت کا اہم اعلان

 پنجاب میں تعلیمی ادارے بند، دفعہ 144 نافذ،پنجاب حکومت کا اہم اعلان


پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں کل کے لیے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق، محکمہ تعلیم کی جانب سے کل کے لیے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جمعہ کے روز اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بند رہیں گی۔

صوبائی حکومت نے سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر صوبے میں دو دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے تحت ہر قسم کے احتجاج، جلوس اور دیگر سرگرمیوں پر پابندی عائد ہو گی۔ یہ پابندی جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک موثر رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں یہ وضاحت کی گئی ہے کہ سیکیورٹی کے خطرات کے سبب دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ عوامی اجتماعات اور جلوس دہشت گردوں کے لیے نرم ہدف ہو سکتے ہیں، لہذا یہ فیصلہ امن و امان اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔

اس سے قبل تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کی تھی۔

18 October Holiday | Why Tomorrow is Holiday in Pakistan | Tomorrow Holiday | Tomorrow Holiday Notification 2024 | Tomorrow Holiday Notification | School Holiday Notification | Today Holiday Tomorrow | Is Tomorrow Holiday | Why Today is Holiday in Pakistan | Tomorrow Holiday Lahore | Why Tomorrow is Holiday

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Bottom Post Ad