بلاول بھٹو کی رات گئے فضل الرحمان سے ملاقات آئینی ترمیم پر منانے کی کوششیں
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رات گئے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے آئینی ترامیم پر بات چیت کے لیے دوبارہ ملاقات کی۔
بلاول بھٹو کے ہمراہ پارٹی کے دیگر رہنما نوید قمر، مرتضیٰ وہاب، اور جمیل سومرو بھی موجود تھے۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان آئینی ترامیم پر ایک گھنٹے سے زیادہ مشاورت جاری رہی۔
ملاقات کے دوران بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ جے یو آئی اس ترمیم پر پیپلز پارٹی کی حمایت کرے۔ مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ تحریک انصاف نے ترمیم پر مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے اور ان کا خیال ہے کہ حکومت کا ترمیم کے حوالے سے طریقہ کار درست نہیں۔
واضح رہے کہ یہ بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ایک دن میں دوسری ملاقات تھی۔
