Author Details

آئینی ترمیم: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج اہم فیصلہ کیا جائے گا

آئینی ترمیم : وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج اہم فیصلہ کیا جائے گا


اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی کابینہ آج 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے گی۔


وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس کے بعد وزیر قانون اور وزیراطلاعات نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ اسپیکر نے ترمیم کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی، جس کا منظور شدہ مسودہ کابینہ کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی نے اس ڈرافٹ کو حتمی شکل دی ہے۔


وزیر قانون نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کی تجاویز بھی مسودے میں شامل کی گئی ہیں، اور چند ترامیم کے بعد اسے کابینہ کی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چار ہفتوں سے یہ عمل جاری ہے، اور کل پیش کیے گئے ڈرافٹ میں کچھ تبدیلیاں کی جائیں گی۔


اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اگر آج آئینی ترمیم منظور ہو جاتی ہے، تو اس کے مطابق اگلے چیف جسٹس کا تقرر کیا جائے گا۔ کابینہ کے ارکان آج ڈھائی بجے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے، اور اگر اتفاق رائے نہ ہوا تو دوسرا راستہ اختیار کیا جائے گا۔


وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ اگر آئینی ترامیم پر اتفاق رائے نہ ہوا، تو ایک متبادل راستہ اپنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اس معاملے پر آن بورڈ لینا پارٹی کی ترجیح ہے، اور حتمی نتائج تک پہنچنے میں چند گھنٹے باقی ہیں۔


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Bottom Post Ad