پنجاب کے مزید 5 اضلاع میں تین دن کیلئے
دفعہ 144 نافذ
لاہور: پنجاب کے مزید 5 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس دوران سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے اور احتجاج پر پابندی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مزید 5 اضلاع میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، راجن پور اور کوٹ ادو میں یہ قانون لاگو کیا گیا ہے، اور اس دوران کسی بھی قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے اور احتجاج پر مکمل پابندی ہو گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق آج سے 14 اکتوبر تک ہو گا۔ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی اجتماعات دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ بن سکتے ہیں۔ امن و امان برقرار رکھنے اور انسانی جان و مال کے تحفظ کے لیے یہ احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
