اسلام آباد: ڈسٹرکٹ جیل جہلم سے بانی پی ٹی آئی کی بہنیں، علیمہ خانم اور عظمیٰ خان، ضمانت ملنے کے بعد رہا ہو گئیں۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا۔ ڈی چوک احتجاج کیس میں اے ٹی سی نے 20،000 روپے کے مچلکوں پر دونوں بہنوں کی ضمانت منظور کی۔
اس سے قبل جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جس میں وکلاء سردار مصروف ایڈووکیٹ اور مرزا عاصم بیگ نے دلائل دیے۔ وکیل کا موقف تھا کہ علیمہ اور عظمیٰ کے خلاف کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے اور جسمانی ریمانڈ پر تفتیش مکمل ہو چکی ہے، جبکہ وہ اب جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔
وکیل نے مزید کہا کہ اس کیس کے دیگر ملزمان کی ضمانت پہلے ہی ہو چکی ہے، لہٰذا بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ضمانت بھی منظور کی
جائے۔
