Author Details

ملک بھر میں موسم کی صورتحال، محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی

 ملک بھر میں موسم کی صورتحال، محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی


ملک بھر میں موسم کی صورتحال، محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں موسم کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے اکثر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا۔


پنجاب کے اکثر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، تاہم لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور اطراف کے علاقوں میں صبح کے وقت سموگ اور ہلکی دھند کا امکان ہے۔


بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ سندھ کے اکثر اضلاع میں موسم خشک اور دن کے وقت گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔


کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود 

رہے گا۔


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Bottom Post Ad