Author Details

جھوٹ پھیلا کر طلبہ کو اکسانے والا شخص گرفتار کرلیا، مریم نواز

جھوٹ پھیلا کر طلبہ کو اکسانے والا شخص گرفتار کرلیا، مریم نواز

جھوٹ پھیلا کر طلبہ کو اکسانے والا شخص گرفتار کرلیا، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جھوٹ پھیلا کر طلبہ کو اکسانے والا شخص گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور میں ایک نجی کالج کی طالبہ سے زیادتی کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا جس سے معصوم لڑکی اور اس کا خاندان بری طرح متاثر ہوئے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 10 اکتوبر کو بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ رپورٹ ہوا تھا، لیکن اس روز وہ بچی کالج میں موجود ہی نہیں تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ابھی بھی اس بچی کی تلاش میں ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس واقعے کے پیچھے موجود افراد کو ٹریک کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اس جھوٹے واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا اور طلبہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

مزید برآں، مریم نواز نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک جھوٹی گواہ پیش کی گئی جس نے کہا کہ اس نے بیسمنٹ میں آوازیں سنیں، لیکن تحقیقات سے ثابت ہوا کہ اس دن وہاں 1122 کو طلب ہی نہیں کیا گیا تھا اور ویڈیوز میں بھی کسی بیسمنٹ کو لاک نہیں دیکھا گیا۔

انہوں نے تحریک انصاف پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا انتشار پھیلانے کا مرکز بن چکا ہے اور تحریک انصاف کو کالعدم تنظیموں جیسا سلوک ملنا چاہیے۔


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Bottom Post Ad