کے الیکٹرک نے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں سے بھی بڑھا دیا
کراچی کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا ہے جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
رات گئے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے تجاوز کر گیا۔ متاثرہ علاقوں میں سرجانی ٹاؤن، پی آئی بی کالونی، اورنگی ٹاؤن، کورنگی، اللہ والا ٹاؤن، لائنز ایریا، گارڈن، کھارادر اور کیماڑی شامل ہیں۔
دیگر علاقوں میں لیاقت آباد سیون ایریا، ناظم آباد، گلستان جوہر بلاک 7 اور 8، اسکیم 33، ابوالحسن اصفہانی روڈ اور سچل گوٹھ میں بھی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک فنی خرابی کا بہانہ بنا کر طویل عرصے سے بجلی بند کر رہی ہے اور شکایات مراکز سے رابطہ کرنے پر مینٹیننس یا لائن لاسز کی شکایات درج نہیں کی جا رہی ہیں۔
